کورنگی یوسی-27لاوارث ہے یا یتیم،بلدیاتی نمائندے بھی نااہل نکلے

کورنگی ساڑے پانچ یوسی-27 علاقہ مکینوں کیلئے ناسور بن گئی-تفصیلات کے مطابق کورنگی یوسی-27 میں کوئی گلی ایسی نہیں جہاں سیوریج کا مسئلہ نہ ہو یا کوئی گٹرنہ ابل رہا ہو-ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس یوسی 27 کا کوئی والی وارث نہیں-یوسی 27 کے جو بھی ذمہ داران ہیں یا حکمران ہیں انہوں نے صرف اپنے ماتھے پر اپنے عہدے کا لیبل لگا لیا ہے اور اس عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں- اگر بھولے بھٹکے علاقے کا کوئی رہائشی انکے پاس اپنی فریاد لیکر آتا ہے تویہ لوگ پھولے نہیں سماتے اور اس شخص کو تسلی دیکر واپس بھیج دیتے ہیں اور خود اطمینان سے اپنے گھروں میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں-علاقے کے مکینوں نے ایچ آراین ڈبلیو کے نمائندے کو یہ بھی بتایا کہ ہم ہزاروں بار یوسی میں اپنی فریاد تحریری طورپراور زبانی بھی لیکرگئےہیں مگرکوئی سنوائی نہیں ہوتی نمائندے نے یوسی چیئرمین سید شوکت علی کا موبائل نمبر لیکر انکے موبائل پر اس غرض سے کال کی کہ اس حوالے سے انکا موقف لیا جائے مگر انکا موبائل بند تھا،فی الحال نمائندے نے جائے وقوعہ کی تصاویر اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں-یاد رہے یہ سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں بھی داخل ہورہا ہے-نورالسلام مسجد والا روڈ جو امام بارگاہ کی طرف جارہا ہے اس روڈ پر ایک اور مسجد جس کا نام رحمانیہ ہے اسکے مین گیٹ تک سیوریج کا پانی جمع ہے-اسی طرح وہاں سے آگے جی کی مارکیٹ کی طرف چلے جائیں تو وہاں کا تو اس سے بھی برا حال ہے-مزید معلومات کی گئی تو پتہ چلا کہ پچھلے 6 مہینوں سے یہاں کا یہ حال ہے کوئی دیکھنے والا نہیں،کس کو پڑی ہے کہ جو یہاں کے گٹر کھلوائے گزشتہ روز یوسی 27 کی ٹیم نے غوث پاک روڈ کے مین نالوں کی صفائی کرائی مگر ان نالوں سے نکالا گیا گند آج تک باہر مین روڈ پر ہی پڑا ہے جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے اور پیدل چلنے والے بھی متاثر ہورہے ہیں-ہم وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ،ڈپٹی میئرارشد حسن،ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ اورڈسٹرکٹ چیئرمین کورنگی یوسی 27 سید نیئررضا سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا کورنگی یوسی 27 کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات دلائیں-